ساہیوال (نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت نیوز) تحرےک انصاف کے چئےرمےن عمران خان نے ظفر علی سٹےڈےم ساہےوال مےں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا سپرےم کورٹ کا فےصلہ قبول کرےں گے تاہم ہم نواز شرےف کو پاکستان مےں کرپشن نہےں کرنے دےں گے اور کرپشنسے بےرون ملک بھےجا گےا تمام پےسہ واپس لا کر دم لےں گے۔ انہوں نے کہا کہ امرےکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وےزے بند کئے تو پاکستان بھی اےران کی طرح امرےکہ کے وےزے بند کرے گا، امرےکہ وےزے روک دے گا تو پاکستان کو اس کا بڑا فائدہ ہو گا کےونکہ حکمرانوں کو بےرون ملک پےسہ بھےجنا مشکل ہو جائے گا اور پاکستان درست سمت مےں چل پڑے گا۔ ہم آئی اےم اےف سے قر ضے نہےں لےں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اےماندار شخص تھے اور انہوں نے ہندوستان مےں حق کی آواز بلند کی۔ شرےف خاندان نے جھوٹ کے رےکارڈ توڑ دیئے ہےں، نواز شرےف نے بچوں کو آگے کر دےا ہے اور جھوٹ کو چھپانے کی خاطر سپرےم کورٹ مےں رسمی خط لائے جا رہے ہےں جس کی کوئی حےثےت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو گئے، پاکستان مےں سٹےل مل بند ہے جبکہ سعودی عرب مےں حکمرانوں کی سٹےل مل چل رہی ہے۔ پاکستان مےں مےرٹ کا نظام متعارف کرائےں گے، کسانوں کو بھارت سے زےادہ مراعات دےں گے، نوکرےاں مےرٹ پر دےں گے۔ انہوں نے دعویٰ کےا کہ صوبہ خےبر پی کے مےں تعلےم، صحت اور پولےس کا مثالی نظام قائم ہو گےا۔ صوبہ مےں قرآن پاک پڑھنا تعلےم مےں لازمی قرار دے دےا گےا ہے۔ ہےلتھ انشورنس اور انصاف صحت کارڈ جاری کر کے ہسپتالوں مےں ہر شہری پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔ انہوں نے الزام لگاےا کہ اےک امرےکی کمپنی نے صوبہ خےبر پی کے مےں سوئی گےس کے ذخائر کی تلاش کے لئے اےن او سی مانگا وفاقی حکومت نے نہےں دےا۔ انہوں نے دعویٰ کےا کہ پچاس ہزار مےگاواٹ بجلی ہائےڈرو سے حاصل کی جا سکتی ہے لےکن شرےف برادران اپنے حصے داروں سے مل کر بےن الاقوامی سطح پرکوئلے کے بند ہونے والے پلانٹ پاکستان لا کر صرف کمشن کی خاطر لگا رہے ہےں جس سے نہ صرف ساہےوال اور دوسرے علاقوں مےں آلودگی پھےلے گی بلکہ بےمارےاں بھی پےدا ہونگی۔ عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد نے تحرےک انصاف ساہےوال کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہمارا پانی بند کر رہا ہے، نواز شرےف برفانی علاقوں کی سےروں پر نکل جاتے ہےں، وزےراعظم کو ڈےووس مےں کسی نے کرپشن پر خطاب نہیں کرنے دےا جس سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔ شےخ رشےد نے کہا کہ نواز شرےف کوئلے کا بوسےدہ پلانٹ ساہےوال لگا رہے ہےں جس سے بچے معذور ہونگے۔ انہوں نے دعویٰ کےا کہ پورٹ قاسم اور ساہےوال کے پاور پلانٹ نواز شرےف کی اپنی ملکےت ہےں۔ جہانگےر ترےن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شےخ رشےد کی لال حوےلی کی طرف اگر حکمرانوں نے دےکھا تو تحرےک انصاف شےخ رشےد کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شرےف ٹولہ کو بھگا کر دم لےں گے۔ مخدوم شاہ محمود قرےشی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لےکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو نے والا ہے جس کی وجہ سے حکمران دھمکےوں پر اتر آئے ہےں۔ پی ٹی آئی نے اپنا مقدمہ سپرےم کورٹ مےں رکھا ہے جس کے بعد جب قومی اسمبلی مےں پےش کےا تو مسلم لےگ (ن) کے وزےروں نے تحرےک انصاف کے ارکان پارلےمنٹ پر دھاوا بول دےا۔ اب اےوان مےں کہہ رہے ہےں کہ تحرےک انصاف معافی مانگے، تحرےک انصاف اب ساہےوال کی عوامی عدالت مےں آگئی ہے اور اب ہم عوام کی خواہشات کے مطابق انصاف لے کر دم لےں گے۔ ٹی وی کے مطابق عمران نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے چوری سے پیسہ تو خود بنایا لیکن ذلیل ہونے کیلئے بچوں کو آگے کر دیا، مجھے ان پر ترس آرہا ہے، پانامہ کیس سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ عوام میرے لئے دعا کریں کہ میں کرپشن کے بادشاہ کا احتساب کر سکوں۔ مجھے کرپشن کے خلاف اس ملک کی ما¶ں کی دعائیں چاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز امریکہ میں پاکستانی لڑکی پر تشدد کیا گیا‘ اس لڑکی کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ مسلمان تھی۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقی معنوں میں پاکستانیوں کا ویزہ بند کر دے‘ پھر ہم اپنے ملک کو ٹھیک کر لیں گے۔ عمران نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی سے امداد نہیں لینی۔ ہم امریکہ اور آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے۔ کسانوں کی ایسی مدد کریں گے جیسے ہندوستان کی حکومت کرتی ہے۔ صباح نیوز کے مطابق انہوں نے کہا نواز شریف کو منتخب کر کے ہمیں تو سزا مل رہی ہے اور امریکیوں کو بھی بہت جلد ٹرمپ کو منتخب کرنے پر سزا ملے گی۔ ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی بند کرنے کی دھمکی کا جواب بھی دے دیا۔