چک امرو: سفاک باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی 8 سالہ بیٹی سپردخاک‘ والدہ پر غشی کے دورے

چک امرو ( نامہ نگار ) سفاک باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی 8سالہ معصوم مریم کو آہوں اور سسکیوں میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ زینب زندگی اور موت کی کشمکش میں لاہور میوہسپتال زیر علاج ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانی سٹی شکرگڑھ میں باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی آٹھ سالہ مریم کو دین پور کے قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بچی کی میت اٹھائی گئی تو ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔اہل علاقہ و رشتہ دار دھاڑیں مار کر روتے رہے درندہ صفت باپ کے ہاتھوں زندہ بچ جانے والی گیارہ سالہ مریم میو ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے ایس ایچ او سٹی شکرگڑھ نے بتایا کہ ابھی زینب سے کوئی بیان نہیں لیا جا سکا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں ملزم نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں نہ اسے بیٹی کو قتل کرنے کا غم ہے ۔
بیٹی سپردخاک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...