مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی سپانسر دہشت گردی کی وجہ سابق وزیراعظم نہرو کی نااہلی ہے: بھارتی وزیر جتندر سنگھ کا دعویٰ

Jan 30, 2017

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر جتندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سپانسر دہشت گردی کی وجہ سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی نااہلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوبل کاﺅنٹر ٹیررازم کونسل کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس سے خطاب میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے مزید کہاکہ مودی حکومت نے پاکستان کی سپانسر شدہ دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کئے جس کی 2 مثالیں سب کے سامنے ہیں جس میں ایک 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کا فیصلہ تھا جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو ملنے والی مالی مدد بند کرنے میں مدد ملی اور دوسرا پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک تھا ۔
جتندر سنگھ

مزیدخبریں