ملتان (صباح نیوز) چند روز قبل ملتان سے لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش تھانہ قادر پور روان سے برآمد ہوئی۔ خانیوال کا رہائشی عدنان اسد اپنے عزیز کی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے ملتان آیا تھا۔ خانیوال کا رہائشی نجی بنک کا ملازم عدنان اسد 19 جنوری کو ملتان اپنے عزیز کی شادی کا کارڈ دینے کیلئے آیا تھا۔ اسد کو ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے اغوا کرلیا گیا۔ نوجوان کی نعش تھانہ قادر پور روان میں فیکٹری کے باہر گندے نالے سے ملی۔ نعش کا پوسٹ مارٹم نشتر ہسپتال میں ہوا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کو نشہ آور یا زہریلی چیز کھلا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ۔
نعش برآمد
ملتان سے لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش قادر پور روان سے برآمد
Jan 30, 2017