پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام سے آگاہی کا عالمی دن منا یا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام سے آگاہی کا عالمی دن اتوار کومنا یا گیا۔ پاکستان میں جذام کے مرض پر1996 سے قابو پایا جاچکا ہے،تاہم آگاہی کے فقدان کے باعث ملک اس وقت 56 ہزار سے زائد جذام کے مریض موجود ہیں۔ جذام جراثیم سے پیداہونے والا ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو زندگی بھر کے لئے معذور کر سکتا ہے جس کی علامات میں جلد پر ہلکا سفید، گلابی دھبہ جس پر خارش نہ ہو، درد، سوئیوں کا چبھنا اور ٹھنڈا گرم محسوس نہ ہونا شامل ہے۔پاکستان میں گزشتہ ساٹھ برسوں سے میری ایڈیلیڈ لپروسی سینٹر جذام کے مرضوں کا علاج کر رہا ہے جس کے مطابق ملک میں اس وقت 56 ہزار سے زائد جذام کے مریض موجود ہیں۔
عالمی دن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...