یوکرائن میں روس نواز جنگجوﺅں کے حملے میں 4فوجی ہلاک

کیف(اے ایف پی) یوکرائن کے شورش زدہ مشرقی علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ترجمان ملٹری کمانڈر نے بتایا روس نواز جنگجوﺅں سے مڈ بھیڑ میں 4 فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ باغیوں کے نام نہاد دارالحکومت قرار دئیے گئے دونیتسک کے نواحی علاقہ سے بھی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ موتوزنق کے مطابق دشمن نے صنعتی علاقے اودیویکا کا کنٹرول سنبھال لیا۔

علاقے میں کشیدگی جاری ہے۔ دسمبر میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں ہوئی ہیں۔ 2013ءسے لیکر 10 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن