عراقی شہر تلعفر کوآزاد کرانے کی ذمہ داری رضاکار فورس کے حوالے

بغداد (اے پی پی) عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر نے تلعفر اور اس سے نزدیک کے علاقوں کو آزاد کرانے کی ذمہ داری رضاکار فورس الحشد الشعبی کے حوالے کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہے اے نینوا ہم آرہے ہیں " کے زیر عنوان شروع کئے جانے والے آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر یاراللہ نے کہا ہے کہ آزادہ شدہ علاقوں میں امن و سیکورٹی کی حفاظت کی ذمہ داری عوامی رضاکار فورس کے حوالے کر دی گئی ہے اورعوامی رضاکار فورس ، پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ عبدالامیر یاراللہ نے مزید کہا کہ فوج ، فیڈرل پولیس اور عراق کے ادارہ انسداد دہشت گردی کو شہر موصل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ نینوا آپریشنل کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے داعش کے قبضے سے موصل کے مغربی حصے کو آزاد کرانے کے لئے ایک مکمل فوجی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی فورسس کو شہر موصل اور تلعفر کو ملانے والی سڑک کو کاٹ دینے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔
عراقی شہر

ای پیپر دی نیشن