سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں,حدیبیہ پیپرزمل کا معاملہ پچیس سال سے زیربحث آرہا ہے, حدیبیہ پیپرز ملز کے معاملے میں کوئی سرکاری رقم شامل نہیں تھی ,ملز نے قرض کی ایک ایک پائی واپس کی , بندوق کی نوک پرکوئی بھی بیان لیا جاسکتا ہے.
دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی میں بیان جمع کرایا کہ انہوں نے منافع کمایا, آپ نے کالادھن کا پیسہ سفید کیا اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں, یہ لوگوں کے ذہنوں سے کھیل رہے ہیں.
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ردی کے ٹکرے عدالت میں جمع کرائے ,مخالفین مجبور ہوکر جلسے کررہے ہیں.