ملک میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہو گیا . پنجاب ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں باران رحمت ہو گی ۔ کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں خوب دھند پڑی جس نے ہر شے دھندلا دی , پھر بادل آئے اور آسمان سے رحمت برسی ۔ دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، خون جما دینے والی سردی کو سیاح خوب انجوائے کر رہے ہیں ، سکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی سات رکارڈ کیا گیا .