لاپتہ افراد کیس : سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا

Jan 30, 2017 | 14:46

ویب ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، درخواست گزارنے کہا ہے کہ پولیس کی حراست میں جانے کے بعد شہری لاپتہ ہوئے ہیں ،اظہراقبال،وسیم،ساجداوردیگرکومختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا، درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری بازیاب کروایا جائے۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری اظہراقبال 5سال سے لاپتہ ہے،ذمہ داروں کوکوئی فکرنہیں ہے۔ اداروں کوجوحکم دیاجاتاہے اس پر عمل درآمدنہیں کیاجاتا ، عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دی کہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرائیں۔یاد رہے رواں ماہ وفاقی درالحکومت سے لاپتہ ہونے سماجی کارکن پروفیسرسلمان حیدر ہفتے کے روز اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں