حسینۂ عالم کا تاج فرانس کی آئرس میٹنئیر نے جیت لیا

Jan 30, 2017 | 16:24

ویب ڈیسک

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے مس یونیورسٹی کے ٹائٹل کیلئے دنیا بھر سے چھیاسی خوبرو حسیناؤں نے حصہ لیا، تمام حسیناؤں کو کڑے امتحان سے گزرنا پڑا جس کے بعد خوبصورت مسکراہٹ کی مالک فرانسیسی حسینا نے سب کو مات دیتے ہوئے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینا ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
رنگوں سے بھری شام میں سابق مس یونیورس پیا ورٹزبیچ Pia Wurtzbachنے اپنا تاج چوبیس سالہ آئرس میٹنئیر کے سر سجایا جبکہ ہیٹی کی راکیول پیلیسئر Miss Haiti Raquel Pelissierدوسرے نمبر پر رہیں۔
آئرس خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ جازب نظر، پر اعتماد اور ذہین بھی ہیں، یہی نہیں خوبصورت مسکراہٹ کی ملکہ نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے.

مزیدخبریں