بہتر انسان وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے‘ علامہ الیاس قادری

کراچی (نیوز رپورٹر) امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری کہا ہے کہ بہتر انسان وہ ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو بھی سیکھائے‘ عامل قرآن وہ

ہے جو قرآن کے احکام پر عمل کرے اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام تصور کرے۔ امیر اہلسنت نے کہاکہ حفظ کے بعد حفاظ کا سفر ختم نہیں بلکہ شروع ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدرستہ المدینہ کی سالانہ تقریب اسناد میں کیا۔ امیر اہلسنت نے حفظ قرآن او ر ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلباء وطالبات‘ ناظمین و مدرسین‘ والدین اور اہل خاندان کو اپنے پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مدرستہ المدینہ سے فار غ ہونے والے طلبہ دین اسلام کی تعلیم کے مزیدحصول کیلئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے کر عالم کورس بھی مکمل کریں اور مفتی اسلام کے منصب پر فائز ہوکردین کی خدمت کرتے رہیں اللہ سب کو سلامت رکھے اور قرآن کریم کی برکتیں نصیب فرمائے۔ امیر اہلسنت نے حفاظ کرام کے سرپرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنا دیا ہے تو اب انہیں قرآن کریم کی خدمت کیلئے بھی وقف کر دیں کیونکہ ایک نہ ایک دن ہمیں یہ دنیا چھوڑنا ہے اگر ایسی اولاد چھوڑی جو عالم دین ہو تو ایسی اولاد ہمارے لئے صدقہ جاریہ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن