کراچی(اسٹاف رپو رٹر)پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف پاک نیوی کی کاوشوں اور عزم پر روشنی ڈالی۔
امارات سفیر ملا قات