مردان ‘غریب ہوں‘ ملزم کو پھانسی پر لٹکتادیکھنا چاہتاہوں‘ وا لد روبینہ

مردان (نا مہ نگار) ڈی پی او کی پریس کانفرنس میں متاثرہ بچی روبینہ کو بھی پیش کیاگیا میڈیا سے بات چیت کے دوران کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے بچی نے واقعے بیان کرتے ہوئے رونے لگی باپ محمد گل نے بیٹی کی حالت دیکھ کر جذبات پر قابو نہ پاسکے بار بار آنسو پھونچتارہا زیادتی کی نشانہ بننے والی کم سن بچی روبینہ کے والد محمد گل نے کہاکہ بس چلتا تو ملزم کو اپنے ہاتھ سے سزاد یتا ،غریب ہوں ملزم پھانسی پر لٹھکنادینا چاہتاہوں اس کا کہناتھاکہ وہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتاہوں بس چلتا تو ملزم کو اپنے ہاتھ سے سزا دیتا انہوںنے کہاکہ اس کے ساتھ انصاف کیاجائے اورملزم کو سرعام پھانسی دی جائے ۔

وا لد روبینہ

ای پیپر دی نیشن