سیاسی دبا¶‘ بجلی کی نئی تقسیم کار کمپنیوں کا قیام تعطل کا شکار

ملتان (نامہ نگار خصوصی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مزید تقسیم کر کے نئی کمپنیوں کے قیام کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے احکامات پر پشاور‘ گوجرانوالہ‘ ملتان‘ لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نئی بجلی کمپنیوں کے قیام کا کام شروع کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئے سیٹ اپ کو سیاسی بنیادوں پر نقصان دہ قرار دیا گیا ہے جس بنیاد پر پیشرفت روک دی گئی ہے۔ حکومتی احکامات کے تحت پہلی ترجیح کے طور پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نئی ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا قیام عمل میں لایا جاناتھا۔
بجلی کمپنیاں

ای پیپر دی نیشن