اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پرتوہین عدڈالت کی دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد بار کے وکیل عدنان اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نوازشریف، مریم نواز اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پاناما فیصلے میں نااہل قرار پانے اور وزارت عظمی سے برطرفی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ دو نوں سیاسی رہنماﺅں نے کوٹ مومن جلسہ اور پنجاب ہا¶س میں عدلیہ کے خلاف تقاریر کیں۔دونوں کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اور انہیں سزا بھی دی جائے۔ عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کیا اور کسی فریق کو نوٹس جاری نہیں کیا ۔ درخواست پر باقاعدہ سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
نواز‘ توہین عدالت درخواست