نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی کا میلہ 32 سالہ امریکی گلوکار برنو مارس نے جیت لیا، جنہوں نے ’ایلبم، ریکارڈ اور سانگ‘ آف دی ایئر کے ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر 5 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔ ایوارڈ کیلئے نومبر میں نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے، 60 ویں گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نومبر 2017 میں کیا گیا تھا۔ 60 ویں گریمی ایوارڈ میں ان گلوکاروں، موسیقاروں، ایلبمز اور گانوں کو نامزد کیا گیا تھا جو ستمبر 2016 سے اکتوبر 2017 کے درمیان ریلیز ہوئے۔ برنو مارس کو مجموعی طور پر 5 ایوارڈز دئیے گئے، جب کہ دوسرے نمبر پر کینڈرک لامار رہے، جنہوں نے بھی تین ایوارڈ حاصل کیے، تیسرے نمبر پر ای ڈی شیران رہے، جنہوں نے 2 ایوارڈ لیے۔ بیسٹ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ الیسیا کارا، بیسٹ پاپ گروپ پرفارمنس: ’دی مین‘ پرتگال، بیسٹ ٹریڈیشنل پاپ ووکل ایلبم: ٹونی بینئٹ سیلیبریٹ 90 (تمام فنکار)، بیسٹ پاپ ووکل ایلبم ڈیوائڈ (ای ڈی شیران)، بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس: شیپ آف یو ڈیوائڈ (ای ڈی شیران)،بیسٹ آر اینڈ بی پرفارمنس: دئٹس واٹ آئی لائیک (برنو مارس)، بیسٹ ٹریڈیشنل آر اینڈ بی پرفارمنس ریڈ بون (چائلڈش گمبینو)، بیسٹ آر اینڈ بی سانگ: دئٹس واٹ آئی لائیک (برنو مارس)، بیسٹ اربن کنٹیمپریری ایلبم: اسٹار بوائے (دی ویک اینڈ)، بیسٹ ریپ پرفارمنس: ہمبل (کینڈرک لامار)، بیسٹ ریپ سانگ: ہمبل (کینڈرک لامار)،بیسٹ ریپ سنگ پرفارمنس: لوئلٹی (کینڈرک لامار‘ ریحانہ کے ساتھ)،بیسٹ ریپ ایلبم: ڈامن (کینڈرک لامار)، بیسٹ کامیڈی ایلبم: دی ایج آف اسپن اینڈ ڈیپ ان دی ہارٹ آف ٹیکساس (ڈیو چپیلی)،بیسٹ کنٹری ایلبم: فرام اے روم، والیوم 1 (کرس اسٹیپلٹن) نے حاصل کئے۔ برنومارس کے جس گانے کو ’سانگ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ دیا گیا، اسے اب تک یوٹیوب پر سوا ایک ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
گریمی ایوارڈ کا میلہ‘ امریکی گلوکار برنومارس نے لوٹ لیا‘ 5انعام حاصل کئے
Jan 30, 2018