اینکرپرسن کے الزامات‘ بشیر میمن کی سربراہی میں کمیٹی 30دن کے اندر رپورٹ دیگی

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ اعلامیہ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو انور علی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ اسسٹنٹ آئی جی پولیس اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی ملزم کے مبینہ بنک اکائونٹس کی تحقیقات کیلئے سٹیٹ بنک کا سینئرافسر لے سکتی ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی مدد کیلئے دوسرے ماہرین، افسر یا اہلکار کو بھی اپنے ساتھ منسلک کرسکتی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی 30دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔تحقیقاتی کمیٹی واضح فائنڈنگ دیگی کہ آیا الزامات درست ہیں یا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...