زینب کے اہلخانہ سمیت8 متاثرہ خاندانوں کی ملزم عمران سے ملاقات، آبدیدہ ہو گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مقتولہ زینب کے اہلخانہ سمیت دیگر8 متاثرہ خاندانوں نے ملزم عمران سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات جے آئی ٹی ممبران کی موجودگی میں سی ٹی ڈی سنٹر چوہنگ میں ہوئی۔ متاثرہ خاندانوں نے ملزم عمران سے مختلف سوالات کئے۔ زینب کے والد امین انصاری نے بھی ملزم سے مختلف سوالات کئے۔ متاثرہ خاندان ملزم عمران کو دیکھ کر آبدیدہ ہوئے اور اسے کوستے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...