گوادر بندرگاہ کا فعال ہونا خواب کی تعبیر، عاصمہ کی تصویر فوٹیج چلانے پر کارروائی کی جائے: مریم اورنگزیب

Jan 30, 2018

گوادر (صباح نیوز + آئی این پی) اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا فعال ہونا ہمارے خواب کی تعبیر ہے اور اس سے ملک کے اقتصادی حالات بہتر ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گوادر پورٹ کا افتتاح مسلم لیگ ن کی حکومت کا تحفہ ہے جس کا آغاز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا گوادر پورٹ سے پاکستان اور چین کے عوام کے لئے وسیع کاروباری مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی روابط کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ آئی این پی کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا کو عاصمہ رانی کی تصویر یا فوٹیج چلانے پر کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیر مملکت نے کہا میڈیا اس اندوہناک واقعے کے حوالے سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے۔

مزیدخبریں