لاہور (خصوصی نامہ نگا ر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ ایف آئی اے کا بچوں کی فحش فلمیں بنانے میں وسطیٰ پنجاب کے سب سے آگے ہونے کا انکشاف حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ سیاسی دکانداری چمکا نے میں مصروف ہیں جبکہ صوبہ میں امن و امان کے ساتھ ساتھ اب تو عزت و ناموس بھی محفوظ نہیں رہی ، وزیراعلیٰ ہر تقریر میں ایک ہی رٹ لگائے رکھتے ہیں خیبر پختونخوا میں ڈینگی آیا تو ایک لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گیا پنجاب میں انفلوئنزا سے روزانہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں گردہ ٹرانسپلانٹ کے لئے لاکھوں مریض خوار ہو رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں اس حوالے سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ان کی کرپشن کے دنیا بھر میں ڈنکے بج رہے ہیں۔ شہباز شریف کو یہ سب کب نظر آئیگا؟ بچوں کیخلاف جرائم میں وسطی پنجاب کا سرفہرست آنا لمحہ فکر یہ ہے حکمرانوں کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے، شہباز شریف اپنے دوراقتدار کی ایک مثال ایسی دیں جو انکے نزدیک ہی نہیں عوام اور ملک کے اعتبار سے بڑا کارنامہ ہو، بچوں کی عریا ں فلمیں بنانے کے حوالے سے اب تک جو ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف، عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں: محمودالرشید
Jan 30, 2018