ایشیاء اوشیانا گروپ ون ڈیووس کپ ٹائی، کورین ٹینس ٹیم سلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور کوریا کے درمیان ایشیاء اوشیانا گروپ ون ڈیووس کپ ٹائی آئندہ ماہ 2 سے 3 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ ٹائی میں شرکت کے لئے کورین ٹینس ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے دونوں ٹیمیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں الگ الگ کورٹ پر تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ کورین ٹیم 9 رکنی ٹیم پر مشتمل ہے جن میں پانچ کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کے چار کھلاڑی ٹائی میں میدان میں اتریں گے۔ حکام کے مطابق فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ امید ہے کہ ٹائی میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن