دادو (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ واٹر کمشن جسٹس (ر) امیرہانی مسلم نے دادو کینال اور واٹر سکیموں کا دورہ کیا۔ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے دادو کینال میں سیوریج پانی شامل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سربراہ واٹر کمشن نے حکم دیا کہ شہر کو 6 ماہ میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔