یمن کے شہر عدن میں جھڑپیں جاری، 4 فوجیوں سمیت مزید 12 ہلاک، 130 زخمی

عدن (نوائے وقت رپورٹ) یمن کے شہر عدن میں حکومتی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک 130 زخمی ہو گئے۔ دونوں طرف سے ٹینکوں، آرٹلری اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیحدگی پسندوں کے 5 حامی ماہر نشانہ بازوں نے مارے جبکہ جھڑپوں میں 4 فوجی مارے گئے۔ سرحدی شہر میں جھڑپوں کا یہ دوسرا روز ہے۔ ایک روز قبل علیحدگی پسندوں نے حکومتی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...