بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں انسانی سمگلنگ کا کاروبار عروج پر

Jan 30, 2018

بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں سے انسانی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں پناہ گزین لڑکیاں انسانی اسمگلنگ کے اس مکروہ دھندے کا شکار ہوچکی ہیں۔اسی حوالے سے غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے کے موقع پر ایک خاتون نویونا کا کہنا تھا کہ جنوبی بنگلہ دیش میں کٹوپالونگ پناہ گزین کیمپ میں ایک شخص ان کی 13 سالہ بیٹی یاسمین کو ان سے چھین کر لے گیا اور اسے بھارت سمگل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ 3 سال پہلے کی بات ہے جب وہ یہاں منتقل ہوئے تھے۔

مزیدخبریں