لاہور (وقائع نگار خصوصی) سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شادباغ کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمے کی سماعت کی تو عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں تھانہ شادباغ کے ایس ایچ او نے ملزم زبیر کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شاد باغ کی تاحال حکم ثانی تنخواہ بند کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔