بھارت ہمیں حقوق دے‘ ناگالینڈ کی تمام سیاسی جماعتوں نے ریاستی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگالینڈ میں تمام 11 سیاسی جماعتوں نے 27 فروری کو ہونے والے ریاستی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے گوہاٹی میں ان جماعتوں کے نمائندوں اور رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اور مرکزی حکومت نے ناگالینڈ کا سیاسی مسئلہ ابھی تک حل کیا نہ ہی ریاست میں جاری شورش کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور ناگا لینڈ کی تمام علاقائی اور مرکزی جماعتوں کو مسئلے کے متفقہ سیاسی حل تک پہنچنے کیلئے الیکشن سے قبل اکٹھا ہونے کی مہلت دے۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی جماعت ناگا پیپلز فرنٹ‘ ناگا لینڈ کانگریس‘ عام آدمی پارٹی‘ نیشنل پیپلزپارٹی وغیرہ ریاستی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کریں گی۔ ناگا باشندے کب تک غیر یقینی حالات میں جئیں گے۔ بھارت کو ان کے حوالے سے سنجیدہ ہونا ہوگا۔ ہم 70 سال سے اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ناگا لینڈ میں آزادی کے بعد سے ہی بھارت سے علیحدگی کیلئے مسلح تحریک چل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...