اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریلوے حکام نے پاکستان اور بھارت کے تھر ایکسپریس معاہدے میں توسیع کیلئے دفتر خارجہ کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تھر ایکسپریس معاہدے میں مزید 3 سال کی توسیع ہونی چاہئے۔ دو فروری کو ٹرین چلانے کیلئے معاہدے میں توسیع ضروری ہے۔ معاہدہ 31 جنوری کو ختم ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے تھر ایکسپریس معاہدے میں توسیع کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا۔
ریلوے حکام نے تھر ایکسپریس معاہدہ میں توسیع کیلئے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا
Jan 30, 2018