بھارتی پنجاب کے ڈی ایس پی نے طلباء سے مذاکرات کے دوران اپنا پستول سر کی طرف کر لیا‘ گولی چل گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں ڈی ایس پی فلمی انداز کا ایکشن کرتے ہوئے گولی لگنے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ فرید کوٹ کے علاقے میں کچھ طلباء احتجاج کرتے ہوئے کالج کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔ ڈی ایس پی بلجیندر سنگھ سندھو طلباء اور پولیس کے درمیان مصالحت کرانے پہنچا اور مذاکرات کے دوران اپنا پستول اپنے سر کی طرف کر لیا۔ اچانک گولی چلی اور ڈی ایس پی وہیں گر کر مر گیا۔ پولیس نے حادثے کو اتفاقیہ کلیئر کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...