ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) قادر آباد کول پاور پلانٹ کے فیز 1میں تیار ہونے والے 660میگا واٹ کے پاور پلانٹ کو گزشتہ شام 6 بجے بند کر دیا گیا۔ قادر آباد پاور پلانٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 660میگا واٹ کا یونٹ نمبر 1مر مت اور چند فنی نقائص کو دور کرنے کے لئے بند کیا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں 660میگا واٹ کی کمی ہو گئی ہے۔ قادر آباد کول پاور پلانٹ سے 1320میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔