راولپنڈی (عزیزعلوی) کہوٹہ میں کروٹ پاور پراجیکٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی ورکر کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل نہ ہونے پر خود چینی سفیر جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں آر پی اووصال فخر سلطان راجہ ، ڈپٹی کمشنرطلعت محمود گوندل ، سی پی او اسرار عباسی بھی دیگر افسران سمیت کہوٹہ پہنچ گئے چینی سفیر نے کروٹ پراجیکٹ سے لاپتہ اپنے ملک کے باشندے کی بازیابی کیلئے پولیس کی تفتیش کے بارے میں بھی استفسارات کئے چینی سفیر کو پولیس اور انتظامیہ کی قیادت نے بتایا کہ لاپتہ چینی ورکر پنگ ژئی لیو کے موبائل فون اور ڈیٹا سے بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں گیا چینی ورکر کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں لیکن بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ اسلام آباد اور باچہ خان ائر پورٹ پشاور سے بیرون ملک روانگی کے مسافروں کی مانیٹرنگ جاری ہے سوست بارڈر اور پاک افغان باڈرپر بھی جانے والے افراد کی چیکنگ مسلسل کی جا رہی ہے ۔
کہوٹہ سے لاپتہ ورکر نہ مل سکا چینی سفیر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس تفتیش بارے استفسار
Jan 30, 2018