لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانچ فروری کو پیپلزپارٹی کے موچی دروازے پر ہونے والے جلسے میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس جواب نہیں ہوگا۔ میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے نہیں سینکڑوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ نوازشریف صاحب آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیں۔ ایک بھائی امید سے ہے اور عدلیہ کی تعریف کر رہا ہے جبکہ ایک بھائی عدلیہ کو گالیاں نکال رہا ہے۔ میاں صاحب آپ اگلی دفعہ اڈیالہ جیل میں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار قمر زمان کائرہ نے سبزہ زار مں جلسے سے خطاب میں کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے حکومت کو چار سال دیئے‘ اگر آصف زرداری چاہتے تو بلوچستان کی طرح قومی اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں سے بھی آپ کی حکومتیں ختم کر سکتے ہیں۔ کشمیری حریت پسندوں اور مودی حکومت کو جواب دینا ہے اور ہم نے مودی کے یاروں کو بھی پغیام دینا ہے۔ میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے کی نہیں بلکہ سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کی ہے اور پاکستان کی دولت کو آپ نے چھپانے کی کوشش کی‘ لیکن یہ اب سامنے آچکے ہیں میاں صاحب پہلے فیصلے جیب میں رکھ کر عدالت میں جاتے۔ آج جب فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے تو نوازشریف انہیں گالیاں دے رہے ہیں اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بڑا ظلم ہو گیا۔ شہبازشریف تم نے اگر میٹرو بس بنائی تو دیہاڑیاں خوب لگائی ہیں۔ شہبازشریف تم نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کئے۔ اب ہم تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ نیب نے شہبازشریف سے 4 سوال پوچھے تو چیخیں نکل گئیں۔ ابھی تو شہبازشریف کو کئی کیسز کا جواب دینا ہے۔
5 فروری کو مودی‘ اس کے یاروں کو پیغام دیںگے: کائرہ
Jan 30, 2018