راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے ریمارکس میں قرار دیا ہے کہ تعلیم جو مقدس مشن ہے اسے کاروبار بنا کر طلبہ کا استحصال ہورہا ہے بغیر کسی یونیورسٹی اور ادارے سے الحاق کے پروفیشنل کالج کھول دیئے گئے کوئی سرکاری ادارہ چیک نہیں رکھتا عدالت عالیہ نے یہ ریمارکس ڈینٹل کالج جی ٹی روڈ کے طلبہ احمد حسن شاہ وغیرہ کی پٹیشن پر دئے جس میں طلبہ نے کہا کہ ان کے داخلے کالج کا الحاق نہ ہونے پر نہیں بھجوائے گئے عدالت عالیہ نے رٹ نمٹاتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے تعلیمی و مالی نقصان کے ازالہ کیلئے کالج کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں کاروباری لوگ اپنے مفاد کیلئے کالج کھول لیتے ہیں لیکن ان کی رجسٹریشن یا الحاق نہیں کرواتے جس سے یہ کام منافع بخش کاروبار بن گیا ہے ۔
تعلیم مقدس مشن ،اسے کاروبار بنا کر طلبہ کا استحصال ہورہا ہے،جسٹس عبادالرحمٰن لودھی
Jan 30, 2018