راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام پہلی پنجابی فلم سلطان کاپریمیئرشو

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام کلچرتھیٹرکے تعاون سے راولپنڈی ڈویثرن سے پہلی پنجابی فلم سلطان کے پریمیئرشواہتمام کیا گیا۔فلم کے ہدایتکاراورپیش کا رحبیب مرزا جبکہ مصنف جبارباری ہیں۔فلم کے فنکاروں میں سرورسلیمی،تصدق مرزا،ندیم بیگ، شہنازشیخ، ثنا،جبارباری،انجم حبیبی ،حبیب مرزااوردیگرشامل ہیں۔ پریمیئرشومیں منورآفریدی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔فلم کے ٹیکنیکل سٹاف میں ڈائریکٹرآف فوٹوگرافی خاورعظیم اورتدوین محمدعلی نے کی۔ پریمیئرشوسے پہلے معروف گلوکاروں سلیم قریشی، نواز اور دیگر گلوکاروں نے ہال میں سماں باندھ دیا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ فلم انڈسٹری کا فروغ پانا خوش آئندہے۔انھوں نے تمام فنکاروں،ڈائریکٹراورمصنف کومبارکباددی۔پریمیئرشوکے موقع پرفلم کے فنکاراوردیگرسٹاف موجودتھا جن کا تعارف ہال میں موجودلوگوں سے کروایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن