ننکانہ صاحب (نامہ نگار+نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن2018کے مقابلہ جات اختتام پذیر ہوگئے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملک عبدالوحید تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر شہزاد بٹ نے بتایا کہ ڈبل اوپن مقابلہ ننکانہ صاحب کے کاشف شہزاد اور خلیل خاں نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ دوئم آنے والی ٹیم میں احمد اور وقارشامل تھے جن کا تعلق سانگلہ ہل سے تھا۔انڈر 19کے ڈبل مقابلہ جات عزیر گجر اور احسن نے جیتا۔ جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جبکہ دوئم پو زیشن سمیر کی ٹیم نے حاصل کی جن کا تعلق تحصیل شاہکوٹ سے ہے۔ اس موقع پر ملک ذوالقرنین ڈوگر نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد اچھی کاوش ہے۔