چھ ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کےباوجود ولید بن طلال گھر میں نظر بند

سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا ہے کہ ان سے متعلق افواہیں نشر کی گئیں کہ ان پر تشدد کیا گیا اور ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ولید بن طلال کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ان سے متعلق افواہوں پر مبنی خبر نشر کی جس سے بہت مایوسی ہوئی۔ یاد رہے ولید بن طلال کو ہفتے کے روز ڈیل پر رضامندی کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب برطانوی اخبار نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن