پاکستان نےترقی کرنی ہےتوواحدراستہ جمہوریت ہے، پاکستان کوآج اندرونی اتحادکی ضرورت ہے:حمزہ شہباز

Jan 30, 2018 | 20:50

آن لائن

لاہورمیں منو بھائی کے گھرآمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کےخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، پاکستان نےترقی کرنی ہےتوواحدراستہ جمہوریت ہے، پاکستان کوآج اندرونی اتحادکی ضرورت ہے، سب کو ملکر پاکستان کا سوچنا چاہیے ،سی پیک پاکستان کےلئےگیم چینجرہوگا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری ہونا اچھا اقدام ہے ،انشا ءاللہ آئندہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ منوبھائی جیسے لوگ روزروز پیدا نہیں ہوتے،یہ لوگ پاکستان کے ہیرو ہیں ،منو بھائی نے انسانیت کی خدمت کی ،ہمیں اچھا انسان بننا چاہئے،منوبھائی جیسے لوگ رخصت ہو کر بھی زندہ ہیں۔

مزیدخبریں