ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری

Jan 30, 2018 | 22:47

آن لائن

ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کر کے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشنز ڈیرہ بگٹی ،ڈیرہ مرادجمالی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران برآمد ہتھیاروں میں دھماکہ خیز مواد،آئی ای ڈیز ، ڈیٹو نیٹرز شامل ہیں۔

مزیدخبریں