گوادر، کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کیا جائے، زبیدہ جلال

Jan 30, 2019

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کیا جائے گا جس کی بدولت گوادر سمیت ملک بھر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا اس منصوبوں کے شروع ہوتے ہی پانچ ہزار نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اس میں اولین ترجیح کپر کے مقامی لوگوں دی جائے گی۔ بعد میں گوادر مکران ڈویژن اور پھر بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی کیلئے مخصانہ کوششیں کررہی ہے گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیحات دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر میں کپر کے مقام پر کنسٹرکشن یارڈ اور آئل سروس پروجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں اس منصوبوں کے شروع میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ان ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائے گیNRDCکے گوادر کے حقوق کی تحفظ کرتے ہوئے سب سے پہلے مقامیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے جبکہ گریڈ 1سے 16گریڈ تک مقامی اور بلوچستان کے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔

مزیدخبریں