ڈیرہ ‘موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارشہید

ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارتھانہ سٹی کی حدودمیں واقع گلی قریشیانوالی میں شہیدہوگیا‘سی ٹی ڈی نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیں نجی سکول کے قریب گلی قریشیانوالی میں سی ٹی ڈی اہلکار محمدکامران ولد محمداقبال سکنہ عید گاہ کوموٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ واقعے کی اطلاع پر اے ایس پی سٹی ناصرمحموداورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق شہیدسی ٹی ڈی اہلکارمحمدکامران پر ملزمان نے 9MMپستول سے فائرنگ کی ۔ سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ دہشت گردی اورقتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے ۔ شہیداہلکارمحمدکامران کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکی گئی جس میں اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر رائوعمران سرتاج ،ڈی آئی جی دارعلی خٹک اورڈی پی او ڈیرہ نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن