لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے برائیٹو پینٹس بھی مرکزی سپانسرز میں شامل ہو گیا۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پی ایس ایل ہیڈ آف مارکیٹنگ صہیب شیخ اور برائیٹوپینٹس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عاطف ریاض سکہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر صہیب شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ برائیٹوپینٹس ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چل رہا ہے جس پر برائیٹ پینٹس کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ برائیٹو پینٹس کئی سال سے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کے بہترین برانڈز میں ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سپانسرز کے لیے بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کا بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ برائیٹو پینٹس عاطف ریاض سکہ کا کہنا تھا کہ ہماری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل مینجمنٹ کے ساتھ ہیں کہ چوتھا ایڈیشن بھی کامیاب رہے۔ عاطف ریاض سکہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے سلوگن دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’کرکٹ کے رنگ برائیٹو کے سنگ‘‘ امید ہے کہ یہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرئے گا۔
سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے برائیٹو پینٹس بھی مرکزی سپانسرز میں شامل
Jan 30, 2019