کرا چی ( کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے وزیر اعظم عمران خان کے طو رخم با رڈر کو اگلے چھ مہینے کے دوران مکمل طو ر پر کھولنے کے فیصلے کو سراہا۔ انجینئر دارو خان نے زور دیا کہ اسی طر ح کی سہو لیا ت بلو چستان کے چمن با رڈر پر بھی مہیا کی جا ئیں اور اسے بھی مکمل طو ر پر آپر یشنل بنا یا جا ئے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے دو نو ں با رڈرزپر تجا رت کو بڑھا نے کے لیے سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں۔انہوں نے مز ید کہاکہ دو نو ں اسلا می ممالک کے لو گو ں کے درمیان روابط کو بڑ ھا یا جا ئے تا کہ معاشی اور تجا رتی تعلقا ت کو فرو غ دیا جا سکے۔ انہوں نے مز ید کہاکہ سر حدی علا قو ں میں کا روبا ری لوگوں کا انحصار زیا دہ تر تجا رت پر ہو تا ہے جس سے نہ صر ف خطے کو فائد ہ ہو گا بلکہ دو نو ں ممالک کو بھی فا ئد ہ ہو گا۔ انہوں نے حکومت کو یاد دلا یا کہ وزیر اعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پا ک افغا ن تجا رت کے حوالے سے علیحدہ پا لیسی بنا ئیں گے جو کہ ابھی تک زیر التو ا ہے۔ انجینئر دارو خا ن اچکزئی نے مزید کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے در میان تجا رت کے فرو غ کے لیے پاکستان افغان تجا رتی پا لیسی کا جلد اعلا ن کیا جا ئے۔ انہو ں نے حکومت سے وسطی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ ٹر انز ٹ ٹر یڈ پر غور کر نے کا بھی مطا لبہ کیا جو کہ خطے میں نئے تجا رتی مواقع کھولے گا اور تجا رتی سر گر میوں کو کئی گنا تک بڑھا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ساتھ اس قسم کے اقداما ت سے پاکستان آنے والے وقتو ں میں تجا رتی حب بنے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اْمید ظاہر کی کہ مو جو دہ حکومت کے سر حدی تجا رت کو فرو غ دینے کے اقدامات سے نہ صرف با ہمی تجا رت بلکہ ٹر انز ٹ تجا رت کو بھی فرو غ ملے گا اس کے علاوہ معا شی سر گر میاں بھی بڑ ھیں گی اور خیبر پختونخواہ اور بلو چستان کے پسماندہ علاقوں میں روز گار کے مواقع پیدا ہو نگے۔ انجینئر دارو خان اچکزئی نے وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد کی کو ششو ں کو بھی سراہا جو انہوں نے پاکستان افغان تجا رت کو چمن اور طورخم با رڈر کے ذریعے فرو غ دینے کے لیے کیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ وہ افغان حکومت پر زور دے کہ وہ اسی قسم کی تجا رت کو بڑھا نے کے لیے سہو لیا ت طور خم اور چمن با رڈر پر افغانستا ن کی جا نب سے فرا ہم کر ے۔