کراچی(نیوزرپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد معاشرے کی اصلاح ہے،دین سے دوری معاشرتی انحطاط کا سب سے بڑا سبب ہے ،مسلم معاشرے میں نیکی ، بدی ، حلال اور حرام کی سمجھ بوجھ ختم ہوتی جارہی ہے ، دعوت دین اور حضور کی سنتوں پر عمل کے ذریعے ہی معاشرے کو درست چلایا جاسکتاہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آئے ہوئے غیر ملکی تبلیغی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسلامی تعلیم کا مقصد معاشرے کی اصلاح ہے، معاشرتی واخلاقی تباہی سے نسل نوکو بچانے کیلئے سنتوں اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ اسلام م واحد مذہب ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں دنیا کے ہر فرد کی رہنمائی کا سامان موجود ہے ، اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق کوئی بھی کام کیا جائے تو اس کو اسلام نے عبادت قرار دیا ہے ، دین سے دوری کے باعث آج پوری امت مسلمہ دیگر گوں مسائل کے شکار ہے،اصلاح معاشرہ کے پیغمبرانہ اصولوں سے انحراف سے دیندار سمجھے جانے والے لوگ بھی صرف اپنی ذات کی حد تک ہیں ،خود صوم وصلوۃ کے پابند توہیں لیکن گھروں اور محلوں کے ماحول کو بدلنے کی فکر دیکھائی نہیں دے رہی ہے اس لیے والدین اپنے بچوں کی دینی تربیت کے لیے مدارس یا تبلیغی جماعت میں بھیجتے ہیں ۔