پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے چھوٹے شادی ہالز پر ٹیکس کم کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا

لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے حکومت کے معاشی اصلاحات کے پیکج میں چھوٹے شادی ہالز پر ٹیکس کم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے کھلا دھوکہ قرار دیا ہے ۔ اس امر کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر خالد ادریس بھٹی جنرل سیکرٹری رائو طارق اسلام نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی اصلاحاتی پیکج میں تصحیح کے لئے پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن سے فوری مذاکرات کرے ۔ اگر ایسا نہ ہوا اس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کی صورت میں پورے پنجاب کے شادی ہالز بند کر کے دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پانچ سو فٹ کے شادی ہالز پر ٹیکس بیس ہزار سے کم کر پانچ ہزار کر دیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں پانچ سو فٹ والے شادی ہال کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے امیر آدمی کو ریلیف دیا ہے ۔ ایف بی آرشادی ہالز سے ایڈوانس ٹیکس فکس ٹیکس کی صورت میں وصول کرنے کا مجاز نہیںبلکہ یہ پرسنٹ ایج کے حساب سے وصول کیا جا سکتا ہے ۔ شادی ہالز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس سے شادی ہالز انڈسٹری تباہ اور کاروباری بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...