پاکستان سٹاک ایسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 204 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 40 ہزار 624 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ا?غاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا لیکن تھوڑی دیر کیلئے مندی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا اور 31 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں 73,702,200 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,198,080,673 رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...