2برس سے زائد عرصہ تعینات ،3ڈسٹرکٹ ،98ایڈیشنل سیشن ججوں کا تبادلہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ میں دوسال سے زائد عرصہ سے تعینات 98 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت ضلعی عدلیہ میں 2 سال سے زائد عرصہ سے تعینات ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دئیے۔ رجسٹرار چودھری ہمایوں امتیاز نے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ٹرانسفر ہونے والے سیشن ججز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ہارون لطیف خان اور محمد اکرم شیخ کے علاوہ 98 ایڈیشنل سیشن ججز بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن ججوں میں راجہ شاہد ضمیر کو فتح جنگ سے راولپنڈی ، حامد محمود خان کو جنڈ سے تلہ گنگ ، خالد محمود چیمہ کو بہاولنگر سے راولپنڈی ، صابر سلطان کو ہارون آباد سے فورٹ آباد ، محمد یونس کو بہاولپور سے لیاقت پور ، جاوید اقبال بوسال کو تلہ گنگ سے جنڈ، ماجد کریم فاروق کو ڈی جی خان سے راجن پور ، شہباز احمد کھگہ کو ڈی جی خان سے رحیم یار خان ، خضر حیات کو ڈی جی خان سے مظفر گڑھ ، چودھری غلام رسول کو فیصل آباد سے جڑانوالہ ، محمد اعجاز کو فیصل آباد سے دیپالپور ، سرفراز علی کو فیصل آباد سے لاہور ، ندیم حسن کو فیصل آباد سے شور کوٹ ، افتخار حسین کو گجرات سے منڈی بہائوالدین ، محمد نعیم شیخ کو جھنگ سے اوکاڑہ ، غلام مجتبیٰ کو شور کوٹ سے خانیوال ، امبرین قریشی کو جہلم سے گجرات ، جلیل احمد کو جہانیاں سے جتوئی ، رفاقت علی گوندل لاہور سے دیپالپور ، شہباز حسین کو لاہور سے شیخوپورہ ، محمد اعجاز بٹ کو منڈی بہائوالدین سے گجرات ، محمد یوسف حافظ کو ملتان سے ہارون آباد ، بشیر احمد کو مظفر گڑھ سے دیپالپور ، حامد حسین کو ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ ، ساحر حسین کو شکر گڑھ سے ننکانہ صاحب ، ممتاز احمد کو اوکاڑہ سے جھنگ ، حافظ رضوان عزیز کو اوکاڑہ سے ساہیوال ، محمد طارق ایوب کو دیپالپور سے سیالکوٹ ، محمد سلیم اقبال دیپالپور سے بورے والہ ، محمد ہارون خان کو دیپالپور سے فیصل آباد ، عمران جاوید گل کو رینالہ خورد سے فیصل آباد ، محمد ندیم کو عارف والہ سے فیصل آباد ، خورشید احمد انجم کو رحیم یار خان سے مظفر گڑھ ، محمد ایاز کو رحیم یار خان سے کہروڑ پکا ، اختر حسین کلیار کو صادق آباد سے ملتان ، حماد احمد قریشی کو راجن پور سے بہاولپور ، حسنین اظہر شاہ حافظ کو راولپنڈی سے گوجرہ ، گلزار احمد خالد کو راولپنڈی سے قصور ، ساجدہ احمد کو راولپنڈی سے فتح جنگ ، نور محمد بسمل راولپنڈی سے لاہور ، عبدالغفور کو فورٹ عباس سے ساہیوال ، وجاہت حسن کو ساہیوال سے سرگودھا ، سید اظہر علی جعفری کو ساہوال سے سیالکوٹ ، جاوید اقبال رانجھا کو شاہ پور سے پسرور ، فرخندہ ارشد کو شیخوپورہ سے لاہور ، حسنین قادر کو شیخوپورہ سے فیروز والہ ، عاصمہ تحسین کو فیروز والہ سے ڈسکہ ، جاوید اکرم بیٹو کو فیروز والہ سے لاہور ، محمد مظہر سلیم کو سیالکوٹ سے سرگودھا ، محمد شریف کو سیالکوٹ سے لاہور ، ذوالفقار علی کو ڈسکہ سے فیصل آباد ، سکندر جاوید کو پسرور سے شاہ پور ،ندیم انور چودھری کو پسرور سے فیصل آباد ، ملک شفیق احمد ورک گوجرہ سے راولپنڈی ، رضا اللہ خان کو راولپنڈی سے ڈی جی خان ، محمد عظیم شیخ کو ملتان سے لاہور ، سید عمران رضا نقوی کو جڑانوالہ سے تلہ گنگ ، قمر یاسین ندیم کو جتوئی سے چنیوٹ ، سید نوید رضا بخاری کو بھکر سے راولپنڈی ، طارق مقصود کو چنیوٹ سے پتوکی ، غلام مرتضیٰ اوپل کو بورے والہ سے چنیوٹ ، آصف بشیر کو سرگودھا سے گوجرانوالہ ، محمد نوید اقبال کو پتوکی سے نارووال ، محمد خالد خان کو گوجرانوالہ سے فیروز والہ ، انوار اللہ کو فیصل آباد سے شیخوپورہ ، عمر فاروق خان کو فیصل آباد سے چنیوٹ ، عمران خورشید کو قصور سے لاہور ، رانا عمران شفیع کو گوجرہ سے لاہور ، سعید اختر کو لیاقت پور سے اوکاڑہ ، محمد عارف رانا کو مظفر گڑھ سے ڈی جی خان ، اسرار زادہ کو نارووال سے عارف والہ ، ناصر جاوید رانا کو بہاولپور سے دیپالپور ، مستحسن احمد منہاس کو لاہور سے پسرور ، ناصر علی بخاری کو لاہور سے رینالہ خورد ، ندیم اختر تبسم کو لاہور سے جہانیاں ، محمد عامر منیر کو لاہور سے جڑانوالہ ، ظفر اقبال تارڑ کو چنیوٹ سے فیصل آباد ، محمد عاصم کو دیپالپور سے ملتان ، محمد یاسر عرفات کو مظفر گڑھ سے علی پور ، حمیرالتزہرہ کو علی پور سے مظفر گڑھ ، محمد فاروق کو تلہ گنگ سے راولپنڈی ، محمد جمیل کو گجرات سے حافظ آباد ، عرفان اکرم کو حافظ آباد سے جہلم ، محمد فرخ حمید کو خانیوال سے گوجرہ ، منور حسین کو لاہور سے ڈی جی خان ، زاہد حسین بختیار کو عارف والہ سے رحیم یار خان ، محمد یاسین شاہین کو کمالیہ سے قصور ، مبشر ندیم خان کو جڑانوالہ سے نوشہرہ ورکاں ، محمد یاسر ندیم رزاق کو راولپنڈی سے بہاولپور مظہر فرید علی کو بہاولپور سے راولپنڈی ، محمد وسیم افضل میاں کو قصور سے لاہور ، ملک امان اللہ خان کو جھنگ سے شیخوپورہ ، محمد ندیم شوکت کو شیخوپورہ سے شکرگڑھ ، عتیق الرحمان کو سرگودھا سے لاہور ،ریاض احمد کو نوشہرہ ورکاں سے کمالیہ ، محمد ندیم کو لاہور سے بھکر حنا مظفر کو چنیوٹ سے جھنگ اور فیصل محمود میر کو شیخوپورہ سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...