دورہ کنٹرول لائن، جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں: کور کمانڈر راولپنڈی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے گزشتہ روز لائن آف کنڑول پر نیکرن اور شاہ کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرحد پار سے کسی بھی دراندازی سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ تیاری کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے جوانوں کی تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔ آن لائن کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے جوانوں کے جذبے اور مورال کی تعریف کی، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کہا پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن