بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں میں گھر کے اندر دھماکے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں میاں بیوی اور چار بچے جاں بحق ہوگئے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا گھر کے اندر بچے راکٹ سے کھیل رہے تھے کہ راکٹ پھٹ گیا۔