پاکستان نے مزار شریف قونصل خانے کا ویزا سیکشن دوبارہ کھول دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنے قونصل خانہ کا ویزا سیکشن دوبارہ کھول دیا ہے جو دو روز قبل سیکیورٹی وجوہات پر اس وقت بند کردیا تھا جب ایک خاتون کے پرس سے دستی بم برآمد ہوا تھا۔ سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ ویزا سیکشن کھولنے کا فیصلہ افغان حکام کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے کو بھرپور سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر کھولا گیا ہے۔ افغان حکام نے یقین دلایا کہ پاکستانی سفارتی مشن کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی جس پر ویزا سیکشن دوبارہ کھولا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن