مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر ارشد لودھی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہڑپہ میں ہو گی،وزیراعلیٰ‘ پرویز الہی کا اظہار تعزیت

Jan 30, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر+خصوصی نامہ نگار+ سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سینئر سیاستدان و سابق وزیر ارشد خاں لود ھی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، انکی نمازے جنازہ ہڑپہ ساہیوال میں آج صبح 11 بجے ادا کی جائے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق صوبائی وزیر ارشد خان لودھی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور ان کی صاحبزادی اور داماد کو فون کرکے تعزیت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ارشد خان لودھی کچھ عرصہ سے علیل تھے منگل کی صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نویداسلم خان لودھی کے سسر تھے، پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہے، ابتدائی سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور بھٹو دور میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، مختلف اوقات میں ضلع ساہیوال کے علاقہ ہڑپہ سے آٹھ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے، بلدیاتی سیاست میں بھی فعال کردار اداکیا، چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب کابینہ میں شامل رہے۔

مزیدخبریں